ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 20, 2025 2:44 PM

printer

جناب ڈونلڈ ٹرمپ آج شام واشنگٹن میں امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے

جناب ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی یہ تقریب، واشنگٹن ڈی سی میں، امریکہ کے چیف جسٹس John Roberts کی موجودگی میں منعقد کی جائے گی۔ یہ تقریب، بھارتی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگی۔ جناب ٹرمپ، اقتدار کی منتقلی کے حصے کے طور پر، اپنا پہلا خطاب کریں گے۔اُن کے علاوہ JD Vance کو، امریکہ کے نائب صدر کی حیثیت سے حلف دلایا جائے گا۔امید ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں بہت سے  غیر ملکی رہنما شرکت کریں گے۔ اِن میں ارجنٹینا کے صدر Javier Milei، اٹلی کی وزیر اعظم Giorgia Meloni، ایکواڈور کے صدر Danniel Noboa، ایل سیلواڈور کے صدر Nayib Bukele، برازیل کے سابق صدر Jair Bolsonaro اور پولینڈ کے سابق وزیر اعظم Mateusz Morawieck شامل ہیں۔ اِس تقریب میں بھارت کی نمائندگی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کریں گے۔مہمانوں میں، ٹیسلا کے ایلون مَسک، ایمیزن کے  Jeff Bezos، میٹا کے مارک ذکربرگ، Apple کے  Tim Cook اور Open AI کے Sam Altman بھی شرکت کریں گے۔78 سالہ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری سے پہلے کل رات واشنگٹن ڈی سی میں، اپنی فتح کی ایک ریلی میں اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔ اِس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنی صدارت کے پہلے روز، عمل درآمد سے متعلق بہت سے احکامات پر دستخط کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں