جناب وکرم مسری نے آج خارجہ سکریٹری کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ وہ ونئے موہن کواترا کی جگہ آئے ہیں، جن کے عہدے کی مدت کل ختم ہوگئی۔ جناب وکرم مسری 1989 بیچ کے IFS افسر ہیں۔ اِس سے پہلے وہ قومی سلامتی کونسل کے سکریٹریٹ میں نائب قومی سلامتی مشیر کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ چین، میانما اور اسپین میں بھارتی سفیر رہ چکے ہیں۔ جناب وکرم مسری کے تعلق سے ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ 3 وزراء اعظم کے پرائیویٹ سکریٹری رہ چکے ہیں۔ اِن میں 1997 میں اندر کمار گجرال، 2012 میں منموہن سنگھ اور 2014 میں نریندر مودی شامل ہیں۔
Site Admin | July 15, 2024 3:05 PM