ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 7, 2024 9:55 AM

printer

جناب نریندر مودی کے سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے آج 23 سال پورے ہوگئے ہیں

جناب نریندر مودی کے سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے آج 23 سال پورے ہوگئے ہیں۔ 2001 میں آج ہی کے دن جناب مودی نے پہلی بار گجرات کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر جناب نریندر مودی کے اقدامات سے تحریک لیتے ہوئے مرکز میں NDA حکومت نے کئی فلاحی پروگرام شروع کیے۔ اکثر ”گجرات ماڈل“ کے نام سے مقبول ہے۔ یہ اقدامات پانی کے تحفظ، شجر کاری مہم، آئین کا جشن منانے، روایتی مصنوعات کا فروغ اور کھیل کود کی ثقافت کی حوصلہ افزائی سے متعلق ہیں۔ جناب مودی نے حکمرانی میں جن بھاگیداری یا عوام کی شراکت پر زور دیا۔

وزیراعظم کے ذریعے شروع کیے گئے جل جیون مشن کو 2004 میں شمالی گجرات کے پانی کی قلت والے علاقوں کے لیے شروع کیے گئے Sujalam Sufalam Jal Abhiyan کے تجربے سے تحریک ملی ہے۔ اس میں گجرات کے لوگوں کی ضرورتیں پورا کرنے کے لیے نرمدا ندی کے پانی کو گجرات لانے، ندیوں کو آپس میں جوڑنے اور بارش کے پانی کو جمع کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں