ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 21, 2024 9:30 PM

printer

جناب مودی نے کویت کی ترقی میں بھارتی برادری کی خدمات کی ستائش کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اور کویت لگاتار ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ آج شام کویت کے شیخ سعد اَل عبد اللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ تقریب ‘Hala Modi’ کے موقع پر بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کویت کی ترقی میں بھارتی برادری کی خدمات کی اور کویتی حکومت اور شہریوں کے مابین اپنا مضبوط مقام بنانے کی ستائش کی۔مُرسلہ رقومات کے معاملے میں بھارت کی عالمگیر قیادت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے اِس کامیابی کیلئے بیرون ملک مقیم بھارتیوں بشمول کویت میں رہنے والے بھارتیوں کے اخلاص اور کڑی محنت کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے پاس وہ مہارت، ٹیکنالوجی، اختراعات اور افرادی قوت ہے، جس کی کویت کو ضرورت ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ بھارت، تربیت یافتہ ماہرین کے دنیا کے مطالبات پورے کرنے کے اعتبار سے پوری طرح لیس ہے۔ جناب مودی نے دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت کے طور پر بھارت کی حصولیابیوں کا ذکر کیا کہ وہ fintech میں ایک عالمی لیڈر اور اسٹارٹ اپس کے ماحولیاتی نظام میں تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ جناب مودی نے خلیجی خطے میں بھارتی مزدوروں کو تعاون فراہم کرنے کی غرض سے e-Migrate پورٹل جیسی اسکیموں سمیت بھارت میں ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے جنوری 2025 میں پَرواسی بھارتیہ دیوس اور مہا کمبھ میں شرکت کیلئے بھارتی برادری کے افراد کو خصوصی طور پر مدعو بھی کیا۔وزیر اعظم، مغربی ایشیا کے ممالک کے دو روزہ دورے پر آج سہ پر کویت پہنچے ہیں۔ کویت کے امیر کی دعوت پر اِس تاریخی دورے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار دوستی کو مزید استحکام ملے گا۔ جناب مودی نے کویت کی قیادت کے بھارتی برادری کو ملنے والے تعاون کیلئے اُن کے تئیں ممنونیت کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں زیادہ شراکت داری کے امکانات کو اجاگر کیا۔ وہ امیرِ کویت کے مہمانِ خصوصی کے طور پر 26 ویں عربیہ خلیجی کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت   کریں گے۔اِس سے قبل وزیر اعظم نے کویت میں Gulf Spic Labour Camp کا دورہ کیا اور بھارتی کارکنوں سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے بھارتی برادری سے ملاقات کی اور 101 برس کے سابق IFFS آفیسر منگل سَین ہانڈا سے کویت میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے عبد اللہ اَل بارون سے بھی بات چیت کی، جنہوں نے رامائن اور مہا بھارت کا عربی زبان میں ترجمہ کیا ہے نیز انہوں نے عبد اللطیف اَل Nesef سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے اِن عربی کتابوں کا ترجمہ کیا۔کل جناب مودی، قصر بیان میں گارڈ آف آنر لیں گے، جس کے بعد وہ امیرِ کویت اور کویت کے ولیعہد شہزادے کے ساتھ علیحدہ علیحدہ میٹنگیں کریں گے۔ وہ کویت کے وزیر اعظم کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت بھی کریں گے۔ اُن کا یہ دورہ، 43 برس میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا خلیجی ملک کا پہلا دورہ ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں