وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت نے معاشرے کے ہر زمرے کے بہبود کیلئے، پچھلے 100 دنوں کے دوران غیرمعمولی فیصلے کئے ہیں اور ریل، سڑک، بندرگاہ اور فضائی کنیکٹی ویٹی سے تعلق رکھنے والے بہت سے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس سے قبل دن میں، جناب مودی نے احمدآباد سے گاندھی نگر کو منسلک کرنے والے اور گفٹ سٹی میٹرو ریل نیٹ ورک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ انھوں نے گاندھی نگر میں چوتھی RE سرمایہ کاری عالمی قابل تجدید توانائی میٹنگ کا بھی افتتاح کیا۔جناب مودی نے گاندھی نگر میں پردھان منتری سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔
Site Admin | September 16, 2024 9:45 PM