وزیراعظم نریندرمودی آج شام جارج ٹاؤن میں گیانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ وہ گیانا اور کیریبیئن خطے کے مشہور کرکٹ کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کریں گے اور بھارتی برادری کے ایک جلسے سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم گیانا کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ کَل رات وزیراعظم نے دوسری بھارتی-کیریکام چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ انھوں نے کیریکام ممبر ملکوں یعنی گیانا، ڈومینیکا، سورینام، ٹریناڈاڈ اور ٹوبیگو، بہاماز، باربا ڈوز اورگرینیڈا اور St vincent کے لیڈروں کے ساتھ باہمی ملاقاتیں بھی کیں۔بھارت اور گیانا نے وزیراعظم نریندر مودی اور گیانا کے صدر محمد عرفان علی کے درمیان بات چیت کے بعد صحت، ہائیڈروکاربن، زراعت اور متحدہ شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کیلئے دَس سمجھوتے پر دستخط کیے۔طبی آلات اور مصنوعات، جن اوشدھی اسکیم، ثقافتی تبادلے کے پروگرام، گیانا میں UPI کی طرح کے نظام کو لاگو کرنے اور پرسار بھارتی اور گیانا کے قومی مواصلاتی نیٹورک کے درمیان تعاون سے متعلق مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے۔x
Site Admin | November 21, 2024 2:42 PM