June 28, 2024 9:57 AM

printer

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے جموں کے بنیادی پڑاؤ سے امرناتھ یاتریوں کے پہلے جتھے کو روانہ کیا

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے جموں میں بھگوتی نگر کے بنیادی پڑاؤ سے امرناتھ یاتریوں کے پہلے جتھے کو آج صبح روانہ کیا۔ جناب سنہا نے اِس سے قبل مندر میں پوجا ارچنا بھی کی۔ سالانہ امرناتھ یاترا کشمیر وادی میں پہلگام اور بال تل دونوں راستوں سے کَل شروع ہورہی ہے۔

آج صبح یاتریوں کے پہلے جتھے کو روانہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ تین- چار سال میں یاترا کے لئے کئی طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِس بار بھی جموں کشمیر انتظامیہ نے سبھی ضروری انتظامات کرلئے ہیں اور سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

امرناتھ یاترا سے قبل ہزاروں یاتری جموں پہنچ چکے ہیں۔

پہلا جتھہ سخت سکیورٹی بندوبست کے تحت ایک قافلے کی شکل میں پہلگام اور بال تل پہنچے گا جہاں سے وہ امرناتھ یاترا شروع کریں گے۔ کَل لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلگام میں اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں سالانہ امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا   جائزہ لیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں