July 30, 2024 9:38 PM

printer

جموں کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے سرحدی ضلع پونچھ میں، مشتبہ نقل و حرکت کا پتہ لگنے کے بعد، آج تلاشی کی ایک کارروائی کا آغاز کیا

جموں کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے سرحدی ضلع پونچھ میں، مشتبہ نقل و حرکت کا پتہ لگنے کے بعد، آج تلاشی کی ایک کارروائی کا آغاز کیا۔ آکاشوانی جموں کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ ضلعے کے ایک دور دراز گاؤں میں دو دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات موصول ہونے کے بعد گھیرا بندی اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ خبروں کے مطابق کالے لباس میں ملبوس دو مسلح مشتبہ افراد کو پیر کی رات دیر گئے Dehra Ki Gali کے نزدیک واقع Salampura گاؤں میں گھومتے پھرتے دیکھا گیا تھا۔ معلومات حاصل ہونے کے بعد، راشٹریہ رائفلز اور CRPF کی مدد سے پولیس نے علاقے میں فوری طور سے تلاشی کی مشترکہ کارروائی کا آغاز کیا۔
فوج پہلے ہی جموں ڈویژن کے پہاڑی اضلاع سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے، ماہر کمانڈوز اور پہاڑی علاقے میں لڑائی کیلئے تربیت یافتہ کمانڈوز سمیت چار ہزار سے سپاہیوں کی تعیناتی کرچکی ہے۔ یہ اقدام کھٹوعہ، ڈوڈا، ریسی، پونچھ اور راجوری میں گھات لگاکر کیے گئے حملوں کے ذریعے اِن اضلاع میں بڑھتی ہوئی وارداتوں ملوث 40 سے 50 سخت گیر غیر ملکی دہشت گردوں کے ایک گروپ کے بارے میں خبریں ملنے کے بعد کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں