ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 14, 2024 9:46 PM

printer

جموں کشمیر میں دہشت گردوں کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے تناظر میں سیکیورٹی فورسز نے کِشتواڑ، اودھم پور، پُنچھ اور راجوری ضلعے کے کچھ حصوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔

جموں کشمیر میں دہشت گردوں کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے تناظر میں سیکیورٹی فورسز نے کِشتواڑ، اودھم پور، پُنچھ اور راجوری ضلعے کے کچھ حصوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔
آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ کشتواڑ ضلعے کی Chatroo پٹی میں Pingnal Dugadda کے جنگلوں میں مشترکہ کارروائی آج دوسرے دن بھی جاری رہی۔ وہاں دہشت گردوں کا پتہ لگانے کیلئے مزید اہلکار تلاش کرنے والے دستوں کے ساتھ شامل ہوگئے۔
ایک وسیع علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے ڈرونز اور جدید طرز کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کیا۔ یہ دہشت گرد، اندھیرے اور گھنے جنگلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تصادم کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔اِدھر اودھم پور ضلعے کے اونچائی والے علاقوں میں بھی تلاش کی بڑی کارروائی جاری ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلعے میں آج صبح Kreeri کے تصادم میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق Kreeri علاقے کی ایک بستی Chak-e-Taper میں سیکیورٹی فورسز نے ایک جھڑپ میں 3 دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں