جموں کشمیر میں بھارتی ریلویز نے انجینئرنگ کی مہارت اور رابطے میں اضافہ کرنے کے اپنے سفر میں ایک اور سنگ میل اس وقت طے کیا جب وندے بھارت ایکسپریس ٹرین نے کامیابی کے ساتھ مثالی ریلوے پل، چناب برج اور Anji Khad برج کو پار کیا۔ شری ماتا ویشنو دیوی ریلوے اسٹیشن، کٹرہ سے بڈگام تک پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی ایک طرف کی آزمائش آج کامیابی کے ساتھ مکمل کی گئی۔ یہ ٹرین کَل جموں ڈویژن اور آج سری نگر پہنچی۔ موسم سرما کے دوران سردی کے حالات سے نمٹنے کیلئے اِن وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو منفرد انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ٹرینیں مسافروں کی حفاظت اور آرام کو یقینی بنانے کیلئے اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامل خصوصیات سے لیس ہیں۔
Site Admin | January 25, 2025 9:18 PM
جموں کشمیر میں بھارتی ریلویز نے انجینئرنگ کی مہارت اور رابطے میں اضافہ کرنے کے اپنے سفر میں ایک اور سنگ میل اس وقت طے کیا جب وندے بھارت ایکسپریس ٹرین نے کامیابی کے ساتھ مثالی ریلوے پل، چناب برج اور Anji Khad برج کو پار کیا
