جموں کشمیر میں انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پرچے داخل کرنے اور واپس لینے کا عمل مکمل ہونے اور دوسرے مرحلے کیلئے پرچوں کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے ساتھ ہی وہاں انتخابات کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی BJP نے اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدواروں کی حمایت کیلئے ایک پرجوش مہم کا آغاز کیا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج رام بَن اور بانیہال میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ اب تک دو بڑے لیڈروں وزیر داخلہ امت شاہ اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے جموں کشمیر کا دورہ کیا ہے۔ کَل وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں کے Paloura علاقے میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
جناب شاہ نے ترقی اور قومی سلامتی سے متعلق حکومت کے عہد پر زور دیا۔ اِس تقریر کا وہاں پر موجود عوام نے پرجوش استقبال کیا۔ توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں کچھ مزید لیڈر جموں کشمیر کا دورہ کریں گے۔ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ 18 ستمبر کو ہونی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا اور دیگر بڑے لیڈر آنے والے دنوں میں انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی اور تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ایک اکتوبر کو ہوگی۔ نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔x