مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے اور یہ انتخابی عمل تین مراحل میں مکمل ہوگا۔ یہ انتخابات جموں وکشمیر کیلئے اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ یہ 10 سال کے وقفے کے بعد ہو رہے ہیں۔ پچھلا چناؤ 2014 میں ہوا تھا۔ پہلے مرحلے کے تحت 24 اسمبلی حلقوں میں سے 16 میں پولنگ ہوگی جن میں زیادہ تر جنوبی کشمیر میں ہیں اور پلوامہ ایک اہم حلقہ ہے۔
Site Admin | September 14, 2024 9:48 PM