جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام آج کیا جارہا ہے۔ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے اِس مرحلے کیلئے پرچہئ نامزدگی داخل کرنے کا کام کَل شام ختم ہوگیا۔ اِس مرحلے میں چھ ضلعوں میں پھیلے چوبیس حلقوں میں اٹھارہ ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے۔ اگلے دو مرحلوں کے لیے ووٹنگ 25 ستمبر اور پہلی اکتوبر کو ہوگی۔ نتیجوں کا اعلان چار اکتوبر کو کیا جائے گا۔ x
Site Admin | August 28, 2024 2:27 PM