August 27, 2024 9:35 PM

printer

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پرچہ داخل کرنے کا عمل آج ختم ہوگیا۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کل ہوگی

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پرچہئ نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج ختم ہوگیا۔ اِس مرحلے میں چھ اضلاع کی 24 سیٹوں پر 18 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کَل ہوگی، جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے۔ اگلے دو مرحلوں کی ووٹنگ 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی۔ نتائج کا اعلان چار اکتوبر کو ہوگا۔مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 90 اسمبلی حلقوں میں سے 74 حلقے غیرمختص ہیں جبکہ سات SC امیدواروں اور 9 سیٹیں، ST امیدواروں کیلئے مختص ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں