جموں و کشمیر میں شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلعے میں حفاظتی دستوں نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام کرکے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ سری نگر کے چنار کور نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر بتایا ہے کہ دراندازی کی کوشش کے بارے میں ایک خفیہ جانکاری ملی تھی، جس کے بعد کَل کپواڑہ میں Gugaldhar فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ کارروائی شروع کی تھی۔ فوجیوں نے علاقے میں مشتبہ سرگرمیاں دیکھیں اور پھر فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان گولی باری ہوئی۔ محکمہئ دفاع کے حکام نے بتایا ہے کہ فوجیوں نے سخت جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
Site Admin | October 5, 2024 4:36 PM
جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلعے میں حفاظتی دستوں نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناکر دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
