جموں وکشمیر کے پنچھ ضلعے میں لائن آف کنٹرول پر آمنے سامنے کی فائرنگ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آکاشوانی کے جموں کے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ چوکنے فوجیوں نے کَل، گُل پور سیکٹر کے کھاری کرمارا علاقے میں زبردست طریقے سے ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک گروپ کی، دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ فوجیوں کو اِن دہشت گردوں کی نقل وحرکت کا پتہ لگا جس کے بعد دونوں طرف سے آمنے سامنے کی فائرنگ ہوئی، جس میں یہ دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اِس کے فوراً ہی بعد علاقے میں تلاش کی کارروائی شروع کردی گئی، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہتھیار اور جنگی نوعیت کے ذخیروں کا پتہ چلا ہے۔ یہ کارروائی جاری ہے اور تفصیلات کا انتظار ہے۔
Site Admin | January 31, 2025 2:29 PM | J&K Terrorist
جموں و کشمیر کے پنچھ ضلعے میں حفاظتی دستوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
