ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

جموں و کشمیر کے لیٹفننٹ گورنر منوج سنہا نے نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبد اللہ کو نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے مدعو کیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب کَل صبح ساڑھے گیارہ بجے سری نگر میں ہوگی۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے مدعو کیا ہے۔ مرکز کی جانب سے جموں و کشمیر میں صدر راج ختم کیے جانے کے ایک دن بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے۔ لیٹفننٹ گورنر منوج سنہا کو نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک مکتوب موصول ہونے کے بعد، جس میں یہ کہا گیا تھا کہ عمر عبد اللہ کو اتفاق رائے سے قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب کیا گیا ہے، انھوں نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ کو وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لینے کے لیے مدعو کیا۔ لیفٹننٹ گورنر کے ایلچی نے کل جناب عبد اللہ کو یہ خط سونپا اور انھیں حلف برداری کی تقریب کے دن اور وقت کے بارے میں مطلع کیا۔حلف برداری کی تقریب سری نگر میں SKICC میں کَل صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں