ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 26, 2024 9:39 PM

printer

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردی سے متعلق ایکو نظام کو تہس و نہس کرنے کیلئے ایک متحدہ حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا ہے

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردی سے متعلق ایکو نظام کو تہس و نہس کرنے کیلئے ایک متحدہ حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے آج بڈگام کے Humhama میں BSF کشمیر کے ذیلی تربیتی مرکز میں سرحدی حفاظتی فورس BSF کے نئے بھرتی کیے گئے کانسٹیبل کی توثیقی تقریب اور پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران یہ بات کہی۔ سرحدی حفاظتی فورس میں 629 نئے اہلکاروں کو شامل کیے جانے کے موقع پر اِس تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نئے بھرتی کیے گئے اہلکاروں سے کہا کہ وہ پوری لگن اور تندہی کے ساتھ ملک اور عوام کے تئیں اپنے فرائض انجام دیں۔
انہوں نے دہشت گردی کے ایکو نظام کو نیست و نابود کرنے اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام کرنے کیلئے کیے گئے سخت اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اور دہشت گردی کیلئے رقومات کی فراہمی کی روک تھام کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دہشت گردی کو شہ دینے والوں کے خلاف عبرتناک کارروائی کی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں