جموں و کشمیر کے راجوری ضلعے کے بڈھال گاؤں میں پُراسرار بیماری کے چار نئے مریضوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اِن چار مریضوں میں سے تین بہنیں ہیں۔ گزشتہ 50 دنوں میں اِس پُراسرار بیماری سے بڈھال گاؤں میں 17 لوگ جان گنوا چکے ہیں۔ آکاشوانی جموں کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ تین بہنوں کی عمریں 16 سے 22 سال کے درمیان ہے اور اُنہیں کل اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد بڈھال سے راجوری کے گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔ چوتھے مریض کو بڈھال گاؤں سے راجوری کے گورنمنٹ میڈیکل کالج لایا گیا ہے۔ سبھی چاروں مریضوں کو اُن تین خاندانوں کا قریبی رشتے دار بتایا جا رہا ہے، جن کے افرادِ خاندان کی اِس پُراسرار بیماری سے موت ہوئی ہے۔ اس دوران مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی گئی بین وزارتی مرکزی ٹیم نے کل لگاتار تیسرے دن بھی اموات کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے اپنی جانچ جاری رکھی۔یہ اموات تین خاندانوں میں ہوئی ہیں۔
Site Admin | January 23, 2025 9:44 PM
جموں و کشمیر کے راجوری ضلعے کے بڈھال گاؤں میں پُراسرار بیماری کے چار نئے مریضوں کو اسپتال منتقل کیا گیا
