مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلعے کےKreeri علاقے میں آج صبح ہوئی ایک مڈبھیڑ میں تین نامعلوم دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کے ایک سینئر ا فسر نے بتایا کہ کریری علاقے کے چھوٹے سے گاؤں، Chak-e-Taper میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مسلح لڑائی کے دوران ان دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔
فوج کے سینئر افسر نے بھی تین دہشت گردوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔x