August 20, 2024 9:26 AM

printer

جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا

جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ اس مرحلے کے تحت اننت ناگ، شوپیاں، کلگام، رام بن، کشتواڑ اور ڈوڈہ ضلعے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے کے لئے کاغذات نامزدگی اس مہینے کی 27 تاریخ تک داخل کئے جاسکیں گے، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال اگلے روز ہوگی۔ 30 اگست تک نام واپس لئے جاسکیں گے اور ووٹنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے حتمی ووٹر فہرستیں آج جاری کئے جانے کی امید ہے۔ توقع ہے کہ تقریباً 90 لاکھ افراد ووٹ دینے کے مجاز ہوں گے۔

جموں و کشمیر میں اسمبلی سیٹوں کی تعداد 83 سے بڑھ کر 90 ہوگئی ہے اور حدبندی کے عمل کے بعد کئی اسمبلی حلقوں کی سرحدوں میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ 90 اسمبلی حلقوں میں سے 74 جنرل ہیں، جبکہ 7 درجہئ فہرست ذاتوں اور 9 درجہئ فہرست قبائل کے امیدواروں کے لیے ریزرو ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں