جموں وکشمیر میں جموں کے تمام آٹھ ضلعوں میں پولیس نے انسداد دہشت گردی کی 19 خصوصی یونٹ قائم کئے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے خبردی ہے کہ یہ یونٹ جدید ترین وسائل اور تربیت سے لیس ہوں گی۔ ان سے جموں خطے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو خاطر خواہ طور پر کم کیا جاسکے گا۔ ان میں سے ہر یونٹ کی قیادت پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کریں گے اور انہیں متعلقہ اضلاع میں مستقل طور پر تعینات کیاجائے گا۔
Site Admin | August 16, 2024 2:25 PM
جموں و کشمیر پولیس نے دہشت گردی کی روک تھام کے 19 یونٹ قائم کرنے کا اعلان کیا
