جموں و کشمیر پولیس نے گاندربل ضلعے میں واقع کارکنوں کے کیمپ پر اتوار کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ملوث دو غیر ملکی دہشت گردوں کی تصویریں جاری کی ہیں۔ یہ فوٹو اُن CCTV کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے فوٹیج سے تیار کیے گئے ہیں، جو کیمرے گاندربل کے گگن گیر علاقے میں کیمپ کے اندر نصب تھے۔
اِس سے پہلے پولیس نے بتایا تھا کہ دو غیر ملکی دہشت گرد گگن گیر علاقے میں شام کے وقت ورکروں کے کیمپ میں داخل ہوئے تھے اور انھوں نے غیر مسلح بے قصور Civilians پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ اِس بزدلانہ حملے میں چھ غیر مقامی ورکروں اور ایک مقامی ڈاکٹر سمیت سات افراد ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ تفتیش کاروں نے دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں 40 سے زیادہ لوگوں سے پہلے ہی پوچھ تاچھ کی۔
سینئر افسر کی سربراہی میں NIA کی ایک ٹیم نے بھی دہشت گردانہ حملے کی جگہ کا دورہ کیا اور وہاں سے کچھ اہم سراغ حاصل کیے۔