September 18, 2024 10:06 PM

printer

جموں و کشمیر میں 24 حلقوں کے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج شام پُرامن طور پر مکمل ہوگئی۔ 35 سالوں میں سب سے زیادہ ووٹروں کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے

جموں و کشمیر میں، سات ضلعوں کے 24 حلقوں میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے ووٹنگ آج شام پُرامن طور پر ختم ہوگئی۔ مرکز کے زیرِ انتظام اِس علاقے میں گذشتہ 35 برسوں میں سب سے زیادہ ووٹنگ کی شرح درج کی گئی ہے کیونکہ پہلے مرحلے میں یہاں 59 فیصد سے زیادہ پولنگ ہوئی ہے۔ انتخابی کمیشن نے کہا کہ نوجوان اور خواتین بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچے، جوکہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کے اثرات گہرے ہونے کا ثبوت ہے۔ اس نے مزید کہا کہ اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے اُن کا جوش و خروش، بائیکاٹ اور تشدد کے خلاف بیلٹ کے حق میں ایک واضح پیغام ہے۔ پولنگ اسٹیشنوں پر رائے دہندگان کی لمبی قطاروں نے پوری دنیا کو یہ دکھا دیا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی عوام اِس جمہوری مشق میں گہرا بھروسہ اور اعتماد رکھتے ہیں۔

تمام اسٹیشنوں پر ویب کاسٹنگ کے ساتھ ساتھ، گراؤنڈ پر 32 مرکزی مشاہدین نے گہری نظر رکھی، جس نے اِس بات کو یقینی بنایا کہ انتخابی عمل میں کوئی خلل نہ پڑے۔ کشمیری مائیگرینٹس رائے دہندگان کو بھی، جموں، اودھم پور اور دلّی میں قائم کردہ 24 خصوصی پولنگ اسٹیشنوں کے ذریعے، اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا اختیار فراہم کیا گیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں