جموں و کشمیر میں یومِ جمہوریہ کی تقریبات سخت سکیورٹی بندوبست میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ پُرامن طور پر گزر گئیں۔ بڑی تقریب سری نگر میں ہوئی۔
نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ جمہوریہ کی بڑی تقریب میں ترنگا لہرایا۔ انہوں نے یومِ جمہوریہ پریڈ کی سلامی لی، جس میں جموں و کشمیر پولیس، CRPF، BSF، ITBP، SSB اور اسکولی بچوں نے حصہ لیا۔
اِس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر بدستور بھارت کا تاج ہے اور یہ ترقی کے راستے پر لگاتار آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی زیرِ قیادت سرکار اِس سفر کو پورے جوش اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھائے گی۔ x