ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 5, 2025 4:03 PM

printer

جموں و کشمیر میں گاڑی کے سڑک سے پھسل کر دریا میں گرنے کی وجہ سے چار افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ دو لاپتہ ہیں۔

جموں و کشمیر میں اُس وقت 4 افراد ہلاک ہوگئے اور 2 لاپتہ ہیں، جب اُن کی گاڑی کشتواڑ ضلعے کی Padder تحصیل کے Gwar Massu علاقے میں سڑک سے پھسل کر پہاڑی کے نیچے دریا میں جاگری۔ ضلع انتظامیہ نے بچاؤ کارروائی شروع کردی ہے، جو آخری خبریں ملنے تک جاری تھی۔ مرکزی وزیر اور مقامی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اِس المناک حادثے پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے X ہینڈل پر لکھا ہے کہ وہ کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر سے رابطے میں ہیں اور اِس واقعے کی جانکاری حاصل کررہے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں