ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 24, 2025 3:08 PM

printer

جموں و کشمیر میں کٹھوعہ ضلعے میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا

جموں و کشمیر میں کٹھوعہ ضلعے کے ہیرا نگر سیکٹر میں کَل شام دراندازوں کی نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد بین الاقوامی سرحد کے نزدیک Sanyal گاؤں میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ پولیس، خصوصی کارروائی گروپ، فوج اور نیم فوجی دستوں نے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے، جس میں وہ نرسری بھی شامل ہے، جہاں دہشت گردوں کو دیکھا گیا تھا۔ تین گاؤوں والوں نے نرسری میں لکڑیاں اکٹھا کرتے وقت دہشت گردوں کو دیکھا تھا۔ اِن کی تعداد پانچ بتائی گئی ہے اور یہ ہتھیار لئے ہوئے تھے۔ چھپے ہوئے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر شدید گولی باری کی اور سکیورٹی دستوں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ البتہ شروع میں تقریباً آدھے گھنٹے کی شدید گولی باری میں کسی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پولیس، فوج اور نیم فوجی فورسز کی مزید کمک علاقے میں روانہ کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس Nalin Prabhat کارروائی کی نگرانی کیلئے بذاتِ خود وہاں موجود ہیں۔ اُن کے ہمراہ جموں زون کے انسپکٹر جنرل پولیس اور جموں -کٹھوعہ رینج کے DIG شیو کمار شرما بھی ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں