September 24, 2024 9:51 AM

printer

جموں و کشمیر میں کَل ہونے والے دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں کَل ہونے والے دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اِس مرحلے کے تحت 5 ضلعوں میں پھیلے 26 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہ پانچ اضلاع ہیں، جموں خطے میں واقع ریاسی، راجوری اور پُنچھ، جبکہ کشمیر وادی میں واقع سری نگر اور بڈگام۔ اِس مرحلے میں تقریباً 25 لاکھ 78 ہزار اہل رائے دہندگان 239 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ دوسرے مرحلے کے انتخابات کیلئے چناؤ مہم کَل شام ختم ہوگئی۔ مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں 3 مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔

18 ستمبر کو ہوئے پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات میں 61 فیصد سے زیادہ پولنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔

تیسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے تحت یکم اکتوبر کو بقیہ 40 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی۔

ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو کی جائے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں