September 24, 2024 10:22 PM

printer

جموں و کشمیر میں کَل، دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے تیاریاں کرلی گئی ہیں

جموں و کشمیر میں کل ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دوسرے مرحلے کے تحت 26 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹنگ صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ دوسرے مرحلے کی آزادانہ اور منصفانہ رائے دہی کو  خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کیلئے سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ اِس مرحلے میں کئی نامور اُمیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا جِن میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، کانگریس کے ریاستی سربراہ طارق حامد قُرّہ، بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا اور اپنی پارٹی صدر سید الطاف بخاری شامل ہیں۔

دوسرے مرحلے کیلئے 35 ہزار سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر 13 ہزار سے زیادہ انتخابی عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔

رائے دہی مکمل ہونے کے بعد الیکٹرانک مشینوں کو اسٹرانگ رومس میں رکھا جائے گا جن کی 24 گھنٹے ڈیجیٹل نگرانی کی جائے گی۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں منعقد کئے جارہے ہیں۔

تیسرے مرحلے کیلئے 40 سیٹوں پر یکم اکتوبر پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔ X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں