جموں و کشمیر میں کل رات ڈوڈا ضلعے میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک تصادم میں ایک فوجی افسر سمیت پانچ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ راشٹریہ رائفل اور جموں وکشمیر پولیس کے خصوصی کارروائی سے متعلق گروپ نے کَل شام دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد Dhari Gote کے Dessa جنگلاتی علاقے میں مشترکہ طور پر محاصرے اور تلاش کی کارروائی شروع کی تھی۔ تلاش کی کارروائی کے دوران تقریباً رات نو بجے دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوا جس کے بعد شدید گولی باری ہوئی۔ اِس میں زخمی ہوئے فوجی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اُن کی حالت نازک بتائی جائی جاتی ہے۔ اضافی فوجی اہلکاروں کو وہاں بھیج دیا گیا ہے اور آخری خبریں ملنے تک کارروائی جاری تھی۔
Site Admin | July 16, 2024 9:36 AM