September 19, 2024 9:46 PM

printer

جموں و کشمیر میں کل اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کے بعد اب توجہ پولنگ کے دوسرے مرحلے کی طرف مرکوز ہوگئی ہے

جموں و کشمیر میں کل اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کے بعد اب توجہ پولنگ کے دوسرے مرحلے کی طرف مرکوز ہوگئی ہے، جو اس ماہ کی 25 تاریخ کو عمل میں آئے گا۔ اس مرحلے میں مرکز کے انتظام والے علاقے کے چھ ضلعوں کی 26 سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان میں گاندربل ضلع کا گاندربل اسمبلی حلقہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے ساتھ ہی دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے مقبول رہنما اور آزاد امیدوار ریلیاں اور روڈ شوز منعقد کرنے نیز گھر گھر جاکر میٹنگیں کرنے میں سرگرم ہیں۔ گاندربل حلقہ کلیدی، اہمیت کا حامل ہے جہاں مختلف سیاسی پارٹیوں کے 15 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ کچھ آزاد امیدوار، PDP کے بشیر احمد میر، عوامی اتحاد پارٹی کے محمد عاشق میر، سابق MLA اشفاق جبّار، اہم امیدوار ہیں۔بھارتی انتخابی کمیشن نے گاندربل حلقے میں 157 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں جہاں 29 ہزار 114 ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔چناؤ کو پُرامن اور خوش اسلوبی سے کرائے جانے کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ نوجوان اور پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں میں کافی جوش پایا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں