September 7, 2024 2:40 PM

printer

جموں و کشمیر میں چناؤ سے متعلق محکمے نے مثالی ضابطہ اخلاق MCC کی خلاف ورزی کیلئے 9 FIR درج

جموں و کشمیر میں چناؤ سے متعلق محکمے نے مثالی ضابطہ اخلاق MCC کی خلاف ورزی کیلئے 9 FIR درج کی ہیں۔ اُس نے پانچ سرکاری ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر معطل کردیا ہے۔ اس کے علاوہ اُس نے 23 معاملات میں وارننگ جاری کی ہے۔ خلاف ورزیوں سے متعلق 48 کیسز میں انکوائری شروع کی گئی ہے۔ جموں کے ہمارے نامہ نگار نے جموں و کشمیر کے اعلی انتخابی آفیسر کے دفتر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ 16 اگست 2024 کو مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے اب تک پورے جموں وکشمیر میں مثالی ضابطہ اخلاق کی 175 خلاف ورزیاں درج کی گئی ہیں۔ اِن میں سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کے خلاف 96 معاملات، سرکاری ملازمین کے خلاف 53، میڈیا کے افراد کے خلاف دو اور دیگر کے خلاف 24 معاملات شامل ہیں۔ 89 خلاف ورزیوں کو مسترد کردیا گیا ہے کیونکہ یہ بے بنیاد اور جھوٹی تھیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں