ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 16, 2024 9:56 AM

printer

جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم آج شام ختم ہوجائے گی۔

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے۔ لہٰذا امیدوار اپنے اپنے علاقوں میں اِس مہم میں زبردست طریقے سے مصروف ہیں۔

کلگام، جنوبی کشمیر کے 16 حلقوں میں ایک اہم حلقہ ہے۔

اِس مرحلے میں پانچ لاکھ 66 ہزار نوجوان ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے مجاز ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ووٹرو کی مجموعی تعداد تقریباً 23 لاکھ 27 ہزار ہے۔ کشمیر میں 16 اسمبلی سیٹیں، اننت ناگ، کُلگام، شوفیاں اور پلوامہ ضلعوں پر مشتمل ہے۔

مختلف سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ رہنما چناؤ والے علاقوں میں ریلیاں اور روڈ شوز میں مصروف ہیں تاکہ ووٹروں کو راغب کیا جا سکے۔ چناؤ کمیشن نے صاف ستھرے اور شفاف چناؤ کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے ہیں اور چناؤ کے لیے سبھی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں