جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے داخل کئے گئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال آج کی جائے گی۔ نامزدگیاں داخل کرنے کا عمل کَل شام ختم ہوگیا تھا۔ اِس مرحلے کے تحت 6 ضلعوں کے 24 حلقوں میں 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے۔ اگلے دو مرحلوں کی ووٹنگ 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو کی جائے گی۔ نتیجوں کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔×
Site Admin | August 28, 2024 10:37 AM