August 27, 2024 2:48 PM

printer

جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج شام ختم ہوجائے گا۔

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج ختم ہوجائے گا۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کل ہوگی، جبکہ 30 اگست تک نامزدگی کے کاغذات واپس لیے جاسکتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں اگلے مہینے کی 18 تاریخ کو چھ ضلعوں میں پھیلے ہوئے 24 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی۔

بقیہ دو مرحلوں کی ووٹنگ اگلے مہینے کی 25 تاریخ کو، اور پہلی اکتوبر کو ہوگی۔ نتیجوں کا اعلان چار اکتوبر کو کیا جائے گا۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے کے 90 اسمبلی حلقوں میں 74 اسمبلی حلقے جنرل زمرے کے، سات حلقے SC امیدواروں کے لیے ریزرو، جبکہ 9 حلقے ST امیدواروں کے لیے ریزرو ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں