جموں و کشمیر میں پچھلے دو دن سے پوری کشمیر وادی میں سردی میں شدت آ گئی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے پورے ہفتے وادی میں ہلکی سے اوسط تازہ برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے۔
سری نگر – جموں قومی شاہراہ دونوں طرف کے ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔ سری نگر، کرگل روڈ صرف ایک طرف سے ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔ سفر کرنے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بلا رکاوٹ اور محفوظ سفر کے لیے ٹریفک محکمے کی گائڈلائنس پر عمل کریں۔
بھارتی محکمہئ موسمیاتIMD نے اگلے دو سے تین روز کے دوران مغربی ہمالیائی خطے میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی اور اترپردیش میں آج دور دور تک سخت سردی کا دن رہنے کا امکان ہے۔
ہماچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں اگلے دو سے تین روز کے دوران رات اور صبح کے وقت میں گھنا کہرہ چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔ توقع ہے کہ اتراکھنڈ، راجستھان اور ہماچل پردیش میں بھی اسی طرح کے حالات رہیں گے۔
منّار کے خلیج، Comorin علاقے، اِس سے متصل مالدیپ کے علاقے اور سری لنکا کے ساحل اور متصل جنوب مغربی خلیج بنگال میں تیز ہواؤں والا موسم رہنے کا امکان ہے۔
موسمیات کے اہلکاروں نے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں مچھلیاں پکڑنے نہ جائیں۔x