جموں و کشمیر میں منگل کے روز جموں خطے کے اخنور سیکٹر کے Battal گاؤں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک مڈبھیڑ میں، جن تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا، ان کا تعلق ممنوعہ جیشِ محمد گروپ سے تھا اور انہوں نے پاکستان کے قبضے والے کشمیر PoK سے علاقے میں حال ہی میں دراندازی کی تھی۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ یہ دہشت گرد اخنور راستے کا استعمال کرتے ہوئے ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ یہ راستہ عام طور پر ممنوعہ لشکرِ طیبہ دہشت گرد گروپ کے کارندے اپنی کارروائیوں کیلئے استعمال کرتے ہیں۔x
Site Admin | October 31, 2024 2:34 PM