ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 25, 2024 10:30 AM

printer

جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ووٹنگ جو آج صبح 7 بجے شروع ہوئی، شام 6 بجے ختم ہوگی۔ 6 ضلعوں میں پھیلے 26 اسمبلی حلقوں کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ یہ ضلعے ہیں:  جموں خطے میں Reasi، راجوری اور پُنچھ اور کشمیر وادی میں سری نگر، بڈگام اور گاندربَل۔

اِس مرحلے میں تقریباً 25 لاکھ 78 ہزار ووٹرس 239 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ انتخابی کمیشن نے منصفانہ، صاف و شفاف اور بلارکاوٹ پولنگ کو یقینی بنانے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے ہیں۔ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے انتخابی کمیشن کی کوششوں کے حصے کے طور پر سبھی 3 ہزار 502 پولنگ مراکز پر ویب کاسٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

دلّی، جموں اور اُودھم پور ضلعے میں قائم 24 پولنگ مراکز پر ملک بھر کے 15 ہزار 500 سے زیادہ بے گھر کشمیری پنڈت ووٹ دینے کے اہل ہیں۔

مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں 3 مرحلوں میں اسمبلی انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں۔ 18 ستمبر کو پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات میں 61 فیصد سے زیادہ پولنگ درج کی گئی، جبکہ پہلی اکتوبر کو تیسرے مرحلے کے انتخابات میں باقی ماندہ 40 اسمبلی حلقوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں