September 25, 2024 9:56 PM

printer

جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلے میں 26 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ پُرامن طور پر مکمل ہوئی

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں چھ اضلاع کے 26 اسمبلی حلقوں میں آج شام ووٹنگ پُرامن طور پر مکمل ہوگئی۔ شام سات بجے تک 54 اعشاریہ تین صفر فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

آج کے انتخابات میں، جن اہم امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوگا، اُن میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے رَویندر Raina اور اپنی پارٹی کے الطاف بخاری شامل ہیں۔ اس مرحلے میں بہتر ڈھنگ سے پولنگ کرانے کو یقینی بنانے کیلئے مجموعی طور پر تین ہزار 502 پولنگ مراکز قائم گئے تھے۔

جموں و کشمیر کے اعلیٰ انتخابی افسر PK Pole نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف حلقوں میں پولنگ تناسب کی تفصیل بتائی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں