ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 14, 2024 9:49 AM

printer

جموں و کشمیر میں دس روزہ سالانہ جھیری میلہ  آج سے شروع

جموں و کشمیر میں دس روزہ سالانہ جھیری میلہ، جو جموں شہر کے مضافات میں واقع جھیری گاؤں میں منایا جاتاہے،   آج سے شروع ہورہا ہے۔

یہ میلہ سولہویں صدی کے ڈوگرہ ہیرو، انقلابی اور ایماندار کسان بابا جیتو کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جو کہ ایک برہمن اور ماتا ویشنو دیوی کے عظیم عقیدت مند تھے۔ انہوں نے نا انصافی کے خلاف جدو جہد کی اور علاقے کے جاگیرداروں کے دھوکے کے شکار ہونے کے بعد اپنی جان دی۔ اس طرح سے انہوں نے انصاف اور صداقت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ زائرین بابا جیتو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جھیری گاؤں آتے ہیں۔ یہ میلہ معاشرہ میں اتحاد، امانت داری، سچائی، جرأت اور معصومیت کو فروغ دیتا ہے اور خطے کی بھرپور ثقافت کی علامت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں