جموں و کشمیر میں حکومت نے دونوں ڈویژنل کمشنروں اور کُل 20 ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہئ اختیار میں آنے والے مندروں کی اراضی کی حد بندی اور تجاوزات کو ہٹانے کو یقینی بنائیں۔ تمام تاریخی مندوں کی تازہ صورتحال کی تفصیلی جانکاری حاصل کی جائے گی اور اسے ثقافت کے محکمے کی ویب سائٹ پر ڈالا جائے گا۔ جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری نے حال ہی میں جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے حکم نامے کی روشنی میں مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں مندروں کی بحالی پر بات چیت کی۔ چیف سکریٹری نے محکمہئ ثقاقت کو ہدایت دی کہ وہ دونوں ڈویژنل کمشنروں کے ساتھ تال میل کریں تاکہ تمام ڈپٹی کمشنروں سے مندروں کی زمن کی موجودہ حیثیت کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل کی جا سکے اور اسے محکمہئ ثقافت کی ویب سائٹ پر ڈالا جا سکے۔
Site Admin | October 14, 2024 9:34 AM | J&K Temple Lana