September 19, 2024 9:50 AM

printer

جموں و کشمیر میں جاری اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی آج کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے، جموں و کشمیر میں جاری اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی آج کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔ جناب مودی کا وہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔ جناب مودی آج صبح سری نگر میں اور دوپہر میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن کے بنیادی کیمپ کٹرا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

اِس سے پہلے وزیراعظم نے ڈوڈہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا، جہاں انھوں نے اپنی حکومت کی حصولیابیوں اور پچھلے سات برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں ترقی کی اپنی کوششوں کو اجاگر کیا۔

جموں و کشمیر کے 90 اسمبلی حلقوں کے لیے اسمبلی انتخابات دس سال کے وقفے کے بعد تین مرحلوں میں ہو رہے ہیں۔

جس کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 24 اسمبلی حلقوں کے لیے پہلے مرحلے کے انتخابات کَل 61 فیصد سے زیادہ کی تاریخی ووٹنگ کے ساتھ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔

وزیراعظم نریندر مودی، ایک روزہ دورے پر آج سری نگر پہنچ رہے ہیں۔ سری نگر پہنچنے پر جناب مودی کا Sonwar میں شیرِ کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بڑی انتحابی ریلی سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔ تاکہ لوگوں بالخصوص مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے نوجوانوں کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی جا سکے کہ وہ 25 ستمبر کو اور پہلی اکتوبر کو منعقد ہونے والے جموں و کشمیر اسمبلی کے باقی ماندہ دو مرحلوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

اِس دوران وزیراعظم کے دورے کے پیش نظر پروگرام کے مقام کے اطراف کثیر سطحی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ جناب مودی کے بلا رکاوٹ دورے کو یقینی بنایا جا سکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں