جموں و کشمیر میں تاریخی مغل روڈ، جو شدید برفباری کے سبب 3 مہینے سے زیادہ عرصے سے بند تھا، کل ٹریفک کے لیے پھر سے کھول دیا گیا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ 84 کلو میٹر طویل راستہ، جموں کشمیر خطّے میں راجوری اور پنچھ کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر میں شوپیاں ضلعے سے جڑتا ہے۔ پنچھ سے کشمیر تک روزانہ صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک صرف ایک طرف سے مسافر گاڑیوں کو ہی جانے کی اجازت دی جائے گی۔×
Site Admin | April 16, 2025 9:24 AM | J&K One Way Traffic
جموں و کشمیر میں تاریخی مغل روڈ، جو شدید برفباری کے سبب 3 مہینے سے زیادہ عرصے سے بند تھا، کل ٹریفک کے لیے پھر سے کھول دیا گیا ہے۔
