جموں و کشمیر میں بارہمولہ ضلعے کے اُوڑی علاقے میں کنٹرول لائن کے نزدیک سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کی اطلاع ملی ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے وہاں مشکوک نقل و حرکت کا نوٹس لئے جانے کے بعد یہ جھڑپ شروع ہوئی۔
سری نگر کے Chinar Corps کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے علاقے میں مشترکہ طور پر دراندازی مخالف کارروائی شروع کردی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے، جب دہشت گردوں کو للکارا تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ سکیورٹی دستوں نے موثر انداز سے جوابی کارروائی کی اور اس کے بعد گولی باری شروع ہوگئی۔ آخری خبریں ملنے تک کارروائی جاری تھی۔ x