ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 27, 2025 3:12 PM

printer

جموں و کشمیر میں ایشیا کی سب سے طویل ٹَنل، زوجیلا ٹنل کا تقریباً ستر فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔

جموں و کشمیر میں ایشیا کی سب سے طویل ٹَنل، Zojila ٹنل کا تقریباً 70 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔ مذکورہ پروجیکٹ سے سری نگر اور لداخ کے درمیان ہر موسم میں سڑک رابطہ فراہم ہوسکے گا۔ اِس پر ساڑھے پانچ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ Zojila ٹَنل پروجیکٹ کے تحت 13 کلومیٹر سے زیادہ ٹَنل تعمیر کی جارہی ہے اور ٹَنل تک 17 کلومیٹر سے زیادہ طویل سڑکیں بنائی جارہی ہیں، جن کی مجموعی لمبائی 30 کلومیٹر سے زیادہ ہوگی۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے محکمے کے وزیر نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں سوالوں کے وقفے کے دوران ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں دو لاکھ کروڑ روپے مالیت کے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں پر کام ہورہا ہے۔

جناب گڈکری نے مزید کہا کہ سڑک رابطے کو مزید بہتر بنانے کی خاطر جموں و کشمیر میں 105 ٹَنل بھی بنائی جارہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں