ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 16, 2024 9:41 PM

printer

جموں و کشمیر میں اعلیٰ انتخابی افسر کے دفتر نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات سے قبل ایک ووٹرس Pledge مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں ووٹنگ میں اضافہ کرنا ہے۔

جموں و کشمیر میں اعلیٰ انتخابی افسر کے دفتر نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات سے قبل ایک ووٹرس Pledge مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں ووٹنگ میں اضافہ کرنا ہے۔ اس مہم کا آغاز SVEEP پروگرام کے تحت کیا گیا ہے، جو بھارت کے انتخابی کمیشن کا ووٹروں میں بیداری کو فروغ دینے اور انتخابات میں شامل ہونے کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے۔ یہ مہم 18 ستمبر کو پوری ریاست میں شروع ہوگی۔ ووٹرس Pledge مہم کا مقصد جموں و کشمیر کے سبھی شہریوں کو، اِس پہل کی تصدیق کرنے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں سرگرم طریقے سے شامل ہونے کی خاطر، اُن کے غیر متزلزل تعاون کے عہد کیلئے، انہیں تحریک دینا ہے۔
جموں و کشمیر میں مائیگرینٹ سے متعلق راحت اور بازآباد کاری کے کمشنر ڈاکٹر Arvind Karwani نے آج آئندہ عام انتخابات سے لے کر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات تک کیلئے اودھم پور کے کشمیری مائیگرینٹ ووٹرس کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر Karwani نے اودھم پور میں واقع، اُس سرکاری صنعتی تربیتی ادارے کا دورہ کیا، جو کشمیری مائیگرینٹ ووٹروں کیلئے خصوصی پولنگ مرکز ہے۔ ڈاکٹر Karwani نے بھارت کے انتخابی کمیشن کے ضابطوں کے مطابق ووٹروں کیلئے کم از کم یقینی سہولیات (AMF) کے سبھی تقاضوں کو پورا کئے جانے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں