جموں و کشمیر میں کَل اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 57 اعشاریہ صفر تین فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ کَل چھ ضلعوں کے 26 اسمبل حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ انتخابی کمیشن کے مطابق پولنگ پُرامن رہی۔
دوسرے مرحلے میں بڈگام، گاندربل،پنچھ، راجوری، Reasi اور سری نگر میں ووٹ ڈالے گئے۔
انتخابی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق شری ماتا ویشنو دیوی سیٹ پر سب سے زیادہ 80 اعشاریہ سات چار فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ Surankote میں 74 اعشاریہ نوپانچ فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے بڑی تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے پر رائے دہندگان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اعلی انتخابی کمشنر راجیو کمار نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں انتخابات تاریخ میں اہمیت کے حامل رہے ہیں کیونکہ رائے دہندگان نے تشدد اور بائیکاٹ پر جمہوری عمل کو فوقیت دی ہے۔