August 29, 2024 2:42 PM | J&K Notification

printer

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے۔

انتخابی کمیشن نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ٹوٹیفکیشن آج جاری کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 ستمبر ہے جبکہ ان کی جانچ پڑتال کا کام اگلے روز کیا جائے گا۔ 9 ستمبر تک نام واپس لیے جاسکتے ہیں۔ اس مرحلے کے تحت ووٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔ اس مرحلے میں چھ ضلعوں میں پھیلی 26 اسمبلی سیٹوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہ ضلعے ہیں گاندھربل، سری نگر، بڈگام، راجوری، پنچھ اور ریاسی۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں