وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں Jamaica کے وزیر اعظم ڈاکٹر Andrew Holness سے بات چیت کی۔ گفتگو کے بعد جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں وزیر اعظم مودی نے اِس اعتماد کا اظہار کیا کہ Jamaica کے وزیر اعظم کے دورے سے دو طرفہ تعلقات اور پورے Caribbean خطے کے رشتوں کو ایک نئی مضبوطی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور Jamaica کے تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کے مضبوط بندھن، مشترکہ تواریخ اور مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور Jamaica کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، Jamaica کے ترقیاتی سفر میں اُس کا ہمیشہ ایک قابلِ بھروسہ اور ثابت قدم ساتھی رہا ہے۔ Jamaica کے وزیر اعظم ڈاکٹر Holness نے کہا کہ Jamaica، بھارت کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور Jamaica کے رشتے دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم ہونے سے پہلے سے ہی چلے آرہے ہیں اور یہ تعلقات Jamaica کی اقتصادی تاریخ کے اُس اہم وقت میں شروع ہوئے تھے، جبکہ 1800 میں ہندوستانی مائیگرینٹ Jamaica پہنچے تھے۔ اب لگ بھگ 2 صدیاں گزر چکی ہیں اور ہندوستانیوں نے متعدد شعبوں میں، جن میں صحت، تعلیم، کاروبار اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی بھی شامل ہے، ملک کی ترقی میں اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔ میٹنگ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کئی مفاہمت ناموں اور سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اِس سے پہلے دن میں Jamaica کے وزیر اعظم راج گھاٹ گئے اور انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پھول نذر کئے۔
Site Admin | October 1, 2024 3:07 PM