جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پُرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ اِس مرحلے میں سات اضلاع میں پھیلے 40 اسمبلی حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔ 40 میں سے 16 سیٹیں کشمیر ڈویژن میں ہیں جبکہ 24 جموں خطے میں ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کل شام ختم ہوگئی۔ اِس مرحلے کے تحت 39 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ ووٹر 415 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ پولنگ کل صبح سات بجے شروع ہوگی اور شام چھ بجے تک ووٹ ڈالے جاسکیں گے۔
Site Admin | September 30, 2024 2:58 PM